ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کوزی کوڈ ایئر پورٹ پر فیس ماسک میں سونا اسمگل کرنے کی کوشش ۔ بھٹکل سے تعلق رکھنے والا شخص گرفتار

کوزی کوڈ ایئر پورٹ پر فیس ماسک میں سونا اسمگل کرنے کی کوشش ۔ بھٹکل سے تعلق رکھنے والا شخص گرفتار

Wed, 30 Sep 2020 21:16:11    S.O. News Service

بھٹکل 30؍ستمبر (ایس او نیوز) خلیجی ممالک سے ہندوستان میں سونا اسمگل کرنے کی کوشش اور اس کے لئے اپنائے جارہے نِت نئے طریقے اکثر سامنےآتے رہتے ہیں۔ گھریلو استعمال کی چیزوں کے اندر چھپاکر سونا اسمگل کرنا ایک عام سی بات ہے ۔ لیکن اب کووِڈ وباءسے پیدا شدہ ضروریات کا بھی  اسی مقصدسے فائدہ اٹھانے کا معاملہ  کوزی کوڈ  کے کریپور میں واقع انٹرنیشنل  ایئر پورٹ پر پیش آیا ہے۔

انگریزی اخبار ٹائمز  آف انڈیا میں شائع ایک خبر کے مطابق کووڈ کی وجہ سے منھ پر لگائے جارہے ماسک کے اندر سونا چھپاکر اسمگل کرنے کی  کو شش کی گئی ، جسے ایئر انٹلی جنس یونٹ کے افسران نے ناکام بنادیا اور N95ماسک کے سانس خارج کرنے والے خانے میں چھپا کر لایا گیا40گرام سونا ضبط کرلیا، جس کی مالیت کا اندازہ 2لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔کسٹم افسران کا کہنا ہے کہ دبئی سے آنے والی فلائٹ میں اس طرح غیرقانونی طور پر ماسک کے اندر سونا چھپاکر لانے کی کوشش بھٹکل کے رہنے والے  عمار نامی شخص نے کی تھی۔  جسے گرفتار کرلیاگیا ہے۔


Share: